
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور تیز بخار کی وجہ سے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز نواب شاہ میں نماز عید ادا کی تھی۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث انھوں نے ملنے کے لیے آنے والوں سے ملاقات بھی نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔
گورنر سندھ کا ڈاکٹر عاصم کو ٹیلی فون
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا۔ انھوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
