کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

کراچی: شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب میاں بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارڈ رائیور کی عمرسترہ سال ہے، اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔

شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کارڈرائیورکی عمرسترہ سال ہے،اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی۔ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام  شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کےجاں بحق ہونے کے واقعے کی ٹریفک پولیس کی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم نے تجزیاتی رپورٹ تیارکرلی۔

رپورٹ میں بتایا کہ حادثہ شام 7:20 سے 7:30کے درمیان ہوا،  حادثہ افطار کے بعد پیش آیاجب شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم اور گاڑیوں کی تیز رفتاری کا امکان بڑھ جاتا ہے، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد ایاز اوراس کی اہلیہ24 سالہ اقصیٰ  جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی17 سالہ نوجوان انیق ولد ایازچلا رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی تھی اور گاڑی میں 3 دوست بھی سوار تھے، موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی جبکہ گاڑی نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

گاڑی کےڈرائیور17 سالہ انیق کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا جس کی بنا پروہ گاڑی چلانے کا اہل نہیں تھا، گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے اس نے گاڑی پر قابو کھو دیا تھا تاہم اس کی تصدیق موٹر وہیکل انسپکٹر کرے گا فوری طورپر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ٹائر حادثے سے پہلے پھٹا یا بعد میں یہ معاملہ رونما ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*