بھارت میں کرپٹو کرنسی کی شکل میں سرمایہ کاری کے منصوبے پیش

دنیا بھرمیں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے لوگ دوحصوں میں منقسم ہیں۔

ایک طرف اس پرشکنجہ سخت کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب دنیا کے کچھ ممالک میں کرپٹو کرنسی کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے قانونی شکل میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

دودن قبل ملائییشا کی وزارت مواصلات نے حکومت اوروزارت خزانہ سے ملک میں کرپٹو کرنسی کی لین دین کو قانونی قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

جب کہ ایک دن قبل ہی امریکا کے سب سے بڑے اور پرانے بینکوں میں سے ایک گولڈ مین ساشے نے کرپٹو کرنسی کی اوور دی کاؤنٹر لین دین کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کوائن ڈی سی ایکس نے ڈیجیٹل کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے تناظر میں سرمایہ کاری کے منصوبے پیش کردیے ہیں۔

اس بابت مذکورہ ایکسچینج کا کہنا ہے کہ کرپٹوانویسٹمنٹ پلان( سی آئی پی) پیش کرنے کا مقصد سرمایہ کاروں کو کرپٹو میں فکس سرمایہ کاری کرنے میں مدد دینا ہے۔

سی آئی پی کی بدولت سرمایہ کارکسی پریشانی اورمارکیٹ میں ہونے والے اتارچڑھاؤ کی پریشانی سے آزاد ہوکر طویل المدتی پلان منتخب کرسکتے ہیں جس کی مدد سے مستقبل میں وہ اپنی دولت میں مزید اضافے سے لطف اندوزہوسکیں گے۔

کوائین ڈی سی ایکس نے میوچل فنڈزمیں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے بالکل اسی طرز پر سسٹیمیٹک سرمایہ کاری پلان بھی پیش کیے ہیں۔

جن کے تحت سرمایہ کارطویل المدتی منصوبوں کے لیے ہفتہ واربنیادوں پرقسط واربھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*