صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور: نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق حسنین شاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عامر بٹ کو جیل روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا تھا کہ حسنین شاہ کے قتل میں 3 افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کو دو روز قبل لاہور پریس کلب کے سامنے گاڑی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*