پورا پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے، پاکستانی مداح کی شاہ رُخ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے اسپر اسٹار شاہ رخ خان کی دبئی میں ایک پاکستانی خاتون مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

حال ہی میں شاہ رُخ نے ’گلوبل ولیج‘ کلچرل سینٹر میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی تھی۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے کئی مداحوں سے ملاقات کی جن میں پاکستانی خاتون بھی شامل تھی

پاکستانی مداح خاتون نے اسٹیج پر آکر شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پورا پاکستان ان سے محبت کرتا ہے۔ اداکار نے اس خاتون مداح کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور شاہ رُخ سے محبت کا اظہار کیا

مداح خاتون سے شاہ رخ خان کی دوستانہ انداز سے گفتگو اور پاکستان سے ہونے کی وجہ سے گرم جوشی سے ملنے پر اداکار کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*