عمران خان پی ٹی آئی قیادت کی کارکردگی سےنالاں، بڑے پیمانےپرردوبدل کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوامیں ہٹائے گئےرہنماؤں کوعہدوں پربحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی جنرل سیکریٹری کے لیےعاطف خان اورارباب شیرعلی کے نام زیرغورہیں، برطرف صوبائی وزیرشکیل خان کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

پشاورمیں ممبرقومی اسمبلی عاطف خان نے آج نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں صوبے میں کرپشن اورگڈگورنس پربات چیت ہوئی۔ صوبے میں چند وزراکے قلمدان واپس لینےکا امکان ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے بتایا کہ چند وزراکےحوالے سےبانی پی ٹی آئی کوشکایات موصول ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی نے تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ الزامات درست ثابت ہونے پرکارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بچھراورتحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت سے بھی نالاں نظرآئےاورپنجاب میں تنظیم نوکرنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں تنظیم نوکا حکم بھی دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو فعال رہنماؤں کو پنجاب میں پارٹی عہدے دینےکا کہا ہےاورعالیہ حمزہ کو پنجاب اہم ذمہ داریاں سونپنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*