عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

سلمان اکرم راجہ کو نئے صوبائی صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی۔

رکن قومی اسمبلی جنید اکبراورعاطف خان سمیت دیگراہم رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی جس کے بعدعلی امین گنڈا پورکو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹاکر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر نامزد کردیا گیا۔

فیصلہ جنیداکبرکی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا، ملاقات میں عاطف خان اورسابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی موجود تھے۔

نومنتخب صدرخیبرپختونخواجنید اکبرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں اپنے قائد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نےاپنےسیاسی کیریئرکا آغازگاؤں کے صدارت سے شروع کیا۔

جنیداکبرنے کہا کہ مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور یہ پوزیشن مجھے محنت کے وجہ سے ملی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی بھی گروپ بندی کی گنجائش نہیں ہم ایک تھے، ایک ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہرسابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے میڈیا کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور پرذمہ داری زیادہ ہونے کی وجہ سے انہی کے مشورے سے جنید اکبر کو صوبائی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورپر بہت ذمہ داریاں ہیں، علی امین کی خواہش پربانی نے جنید اکبر کوصوبائی صدربنانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل گذشتہ روزقومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبربلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے ان کا نام تجویز کیا، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویزکیا تھا۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کی صدارت تبدیلی کےبعد بڑے پیمانے پرتبدیلیاں ہونا شروع ہو گئیں، صوبائی جنرل سیکریٹری کیلئے عاطف خان، ارباب شیرعلی کےنام زیرغورہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی تنظیمیں بھی تحلیل کی جائیں گی، ہرضلع کی سطح پر نئی تنظیموں بنائی جائےگی، نئی تنظیم سازی آن لائن رابطہ ایپ پرجاری کردی گئی۔ شکیل خان کودوبارہ کابینہ میں شامل کرنے پربھی غورکیا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*