پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف اب کسی مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہو گی۔
اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی شرکت نہیں کرے گی۔
اس سے قبل آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات پر دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 2 مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کے لیے لیکن کوئی پراگریس نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک 2021ء کا قانون ہے، پانچ 2023ء کے، دو 2024ء کے ہ