شاہراہ فیصل پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر کے الیکٹرک کے ستائے شہری نکل آئے، سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی فلائی اوور کے اطراف کے علاقوں کے رہائشی افراد کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے چار روز سے بجلی بند کی ہوئی ہے، وفاقی اور سندھ حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی جلد فراہمی یقینی بنائے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*