’عمران خان اپنے ہی کھودے گڑھے میں گر گئے‘، انگریزی اخبار کی شہ سرخی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس (القادر ٹرسٹ کیس) میں سزائیں سنائی جاچکی ہیں، یہ خبر گزشتہ روز سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی اسے اپنے اپنے انداز میں پیش کر رہا ہے۔

اسی خبر کو جہاں دیگر میڈیا نے سادہ الفاظ میں سادہ سرخیوں کے ساتھ بیان کیا، وہیں مقامی انگریزی اخبار ”ڈان“ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شیکسپئیر کے ایک پلے ”Hoist with own petard“ کا استعمال کیا، جس کیلئے اردو میں ”اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرنا“ استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈان اخبار نے اپنی خبر میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سنایا گیا فیصلہ تفصیل سے بیان کیا۔ جسے مختصراً بتایا جائے تو جج نے نیب قانون کے تحت عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے اور القادر یونیورسٹی کی جائیداد وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔

جمعہ کو اڈیالہ جیل کے عارضی کمرہ عدالت میں جج ناصر جاوید رانا کی جانب سے سنایا گیا یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی کو بدعنوانی کے مقدمے میں سنائی گئی پہلی سزا ہے، کیونکہ عدت اور توشہ خانہ کے مقدمات میں سنائی گئی سابقہ سزاؤں میں کرپشن کے الزامات شامل نہیں ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*