کورونا سے کراچی کے نوجوانوں کے ڈپریشن میں 40 فیصد اضافہ

ایک ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء نے عوامی نفسیاتی مسائل کو بری طرح متاثر کیا ہے، کورونا کی وباء کے دوران کراچی کے نوجوانوں کے ڈپریشن اور اضطرابی کیفیت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی وباء نے جہاں دنیا بھر میں بے چینی پیدا کی ہے وہیں پاکستان بالخصوص کراچی کے نوجوانوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

NED یونیورسٹی کی 3 ہزار افراد پر تحقیقاین ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے لوگوں میں کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی دماغی تبدیلیوں پر تحقیق کی گئی جس میں 3 ہزار سے زائد افراد کو اس کا حصہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے نوجوانوں میں ڈپریشن اور اضطرابی کیفیت میں وباء کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

کورونا سے نفسیاتی مسائل 40 فیصد بڑھے
کورونا وائرس کی وباء نے انسانی نفسیاتی صورتِ حال کو مزید بگاڑ دیا ہے، جس سے نفسیاتی مسائل میں 40 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

نفسیاتی مسائل کے شکار لوگوں کی دماغی کیفیت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

رپورٹ کی تیاری میں غیرملکی یونیورسٹیز کا تعاونبائیو میڈیک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالحسن کے مطابق ڈپریشن کے کیسز میں 28 فیصد جبکہ ذہنی دباؤ کے کیسز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، ساتھ ہی 27 فیصد نوجوانوں میں بے چینی یا اضطرابی کیفیت بھی پائی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، موناش یونیورسٹی آسٹریلیا اور ڈنمارک کے تعاون سے تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستانی محققین کی ایک بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*