عامر لیاقت اور دانیہ کی ملاقات کیسے ہوئی؟ نیا انکشاف

عامر لیاقت نے ضد میں مجھ سے شادی کی تھی

معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  نے عامر لیاقت سے  پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا۔

دانیہ شاہ کے نام سے کون واقف نہیں؟  یہ شاید وہ نام ہے جسے سنتے ہی مداحوں کو مرحوم عامر لیاقت حسین کی کہانی ذہن نشین ہوجاتی ہے۔

فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

عامر لیاقت سے خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

بعد ازاں عامر لیاقت حسین کے بچوں اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے کچھ عرصہ قبل 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا جن سے اب وہ نکاح کرکے نئی زندگی بسر کرچکی ہیں۔

ایک جانب جہاں دانیہ شاہ اپنے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کیساتھ گھومتی پھرتی  اور ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی نظر آتی ہیں وہیں عامر لیاقت کے انصاف کی جنگ لڑنے میں انکی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سکون کا سانس نہیں لے رہیں۔

تاہم اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دانیہ شاہ کو مرحوم عامر لیاقت سے پہلی ملاقات کا احوال سناتے دیکھا گیا۔

دانیہ شاہ بتاتی ہیں کہ انکی عامر لیاقت حسین سے ملاقات انکے والد کی وجہ سے ہوئی جو کہ پیر تھے اور انکے کچھ مرید کراچی میں رہتے ہیں۔ تو لودھراں میں ایک ایونٹ کے دوران عامر لیاقت حسین بھی تشریف لائے جسکے بعد انکے والد نے عامر لیاقت کو گھر پر مدعو کیا۔

جیسے ہی عامر لیاقت گھر تشریف لائے تو ہم جو کہ مہمان نوازی کے عادی ہیں، میں انکے سامنے چائے لے کر گئی ، چونکہ میں میڈیا اور انکی شخصیات سے لاعلم تھی تو میں یہ بھی نہیں جانتی تھی عامر لیاقت کون ہیں ، میڈیا کا علم مجھے مشہور ہونے کے بعد ہوا ہے۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ،’ہمارے خاندان میں لڑکیوں پر سختی کی جاتی ہے اور اجازت نہیں ہوتی کہ وہ مردوں سے باتیں کریں اسی لیے  عامر لیاقت نے میرے رشتے کی بات میرے والدین سے کی اور پھر ہم نکاح کے فوراً بعد اسلام آباد چلے گئے وہاں سے واپس آنے کے بعد میری عامر لیاقت سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔

دانیہ بتاتی ہیں کہ اس وقت میں نے میٹرک بھی نہیں کیا تھا اتنی پڑھی لکھی نہیں تھی کہ ٹھیک میسج کرسکوں اور موبائل بھی نہیں تھا نکاح کے بعد عامر لیاقت نے مجھے فون  گفٹ کیا تھا۔

دانیہ کے مطابق انکی عامر لیاقت سے شادی والد کے اچھے تعلقات سے سبب ہوئی تھی  جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

لگے ہاتھوں دانیہ شاہ نے یہ انکشاف بھی کرڈالا کہ عامر لیاقت کا ان سے قبل کہیں اور رشتہ طے ہورہا تھا تو انہوں نے اس ضد میں آکر دانیہ سے شادی کرلی۔

اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین دانیہ شاہ کو انکی عمر پر خاصا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ میڈیا سے لاعلم ہونے کے انکشاف پر بھی ناقدین دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*