کراچی میں دھرنے، آج کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں؟

مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں، جس کے باعث متعدد سڑکیں بند آج (بدھ کو) بھی بند ہیں۔ جبکہ گرین لائن بس سروس بھی گزشتہ رات 9 بجے سے معطل ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن آنے جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہیں۔

کامران چورنگی سے موسمیات آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

نمائش چورنگی بھی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

واٹرپمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

مذہبی جماعت اہل سنت وجماعت کی جانب سے دھرنوں کے باعث گلبائی کی جانب پراچا چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، لیکن پراچا چوک سے گلبائی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے۔

شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے 5 سے بنارس آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے 5 جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

جناح برج بجانب کیماڑی ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*