انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم پر پھر جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم عمران خان پرایک بار پھر جرمانہ عائدکردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) سوات نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مراد سعید ،صوبائی وزراء ڈاکٹر امجد علی،محب اللہ پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سمیت وزرا ء کو جرمانہ 16 مارچ کو سوات میں جلسہ کرنے پر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 25 مارچ کو وزیراعظم کے مانسہرہ کے مجوزہ دورے کا بھی نوٹس لیا اور دورے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے تاہم اس کے باوجود وہ جلسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار کا جرمانہ کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*