پارا چنار میں گزشتہ کئی روز سے جاری کشیدگی، راستوں کی بندش اور شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے شیعان حیدر کرار کراچی کی جانب سے آج رات 9 بجے سے مختلف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے ناتھا خان، ملیر 15، انچولی، رضویہ چورنگی، عباس ٹاون، گلستان جوہر، کورنگی، گلشن معمار، اسٹیل ٹاون اور نارتھ کراچی میں کئے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مظاہروں کے پیش نظرمتبادل راستے اختیارکریں
Loading...