فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مزید ملزمان کو سزاؤں پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مزید 60 ملزمان کو دی جانے والی سزاؤں پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جب کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کا جلد فیصلے کرے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے جب کہ انفرادی طور پر بھی ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔

واضح رہے ملٹری کورٹ نے آج سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں اور حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*