میئر کراچی کی گولیمار میں آر او پلانٹ کو توسیع دینے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گولیمار کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے شہید شاہ نواز چوک گولیمار پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ چائے پی اور مسائل کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ حکام کو گولیمار میں آر او پلانٹ کو توسیع دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ 50 ہزار گیلن گنجائش کے آر او پلانٹ کو 3 لاکھ گیلن تک بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گولیمار اور دیگر علاقوں میں آر او پلانٹ کی توسیع سے پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، علاقے میں صفائی اور پانی و سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گولیمار اور رضویہ کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کو سہولت ملے گی، گولیمار میں شہید بے نظیر بھٹو فٹ بال گراؤنڈ اور پارک بھی جلد بحال کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو فٹ بال گراؤنڈ اور پارک کو سر سبز بنا کر جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے، ضلع وسطی کے نوجوانوں کو کھیل و تفریح کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*