قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔
آسٹریلیا نےسیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 232 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لبوشین کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ نسیم شاہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ساجد خان ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔