’تمھیں شرم آنی چاہیے‘ : مریم نفیس کی ویڈیو تنقید کی زد میں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس کو اپنی نئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مریم نفیس ان دنوں شوہر کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے جس کے باعث وہ انڈسٹری سے تھوڑی دور ہیں۔

مریم نفیس نے اپنی حالیہ ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اُن کے ہاں اولاد کی آمد کے واضح ثبوت نظر آرہے ہیں۔

انہیں اس ویڈیو میں حمل کی وجہ سے نہیں بلکہ کرسمس کے تہوار کی مبارک باد دینے پر مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے میری کرسمس کہنے پر مریم نفیس کو لکھا کہ ’تمھیں شرم آنی چاہیے‘۔ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ شرم تو تمھیں بھی آنی چاہیے، تم اتنی فارغ کیوں ہو جاؤ کوئی کام کرو‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اگر تمہیں میری کرسمس کا صحیح معنیٰ معلوم ہوتا تو یہ الفاظ کبھی نہ کہتیں’، اسکے جواب میں مریم نفیس نے لکھا ‘مجھے گوگل کر کے درست معنی بھیج دو‘۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*