بھارت، 4 سال سے فرار خاتون اشتہاری مجرم گرفتار

بھارت میں 4 سال سے فرار 27 سالہ اشتہاری مجرم آخر کار پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے اغوا اور قتل کے جرائم میں ملوث 27 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جو چار سال سے فرار تھی۔

حکام نے اتوار کو بتایا کہ 27 سالہ اشتہاری مجرم ندھی کو اتر پردیش میں اس کے آبائی علاقے غازی آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ندھی 2015 میں ساگر نامی شخص کے اغوا اور قتل کے کیس میں نامزد تھی، 2018 میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی اور اگلے سال اسے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا۔ہولیس کو ندھی سے متعلق ہفتے کو ایک اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے اسے ایک کیفے کے قریب سے گرفتار کیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اسپیشل سیل) جسمیت سنگھ نے کہا کہ ندھی کو غازی آباد کے گووند پورم سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ندھی اور اس کے شوہر راہول جاٹ سمیت نو افراد نے یکم اپریل 2015 کو ساگر کو دہلی کے جی ٹی بی انکلیو علاقے سے اغوا کیا تھا، اسے اتر پردیش لے گئے اور بعد میں اسے ٹرک سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔پولیس نے کہا کہ مبینہ طور پر قتل کو ایک حادثہ بنا کر پیش کیا گیا۔

قتل کے پیچھے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ندھی اور راہول ساگر کی ندھی کی بہن آرتی کے ساتھ دوستی کے خلاف تھے، ان کے انتباہ کے باوجود وہ اس سے شادی کے بعد بھی ملتا رہا۔

پولیس نے بتایا کہ اس سے وہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ساگر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*