‏KDA اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ کراچی خودساختہ وزیر بلدیات

‏‎ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کے باوجود محمد جاوید عرف مائیکل کو نارتھ کراچی کے بڑے پلاٹوں کا چارج بھی حوالے کردیا

‏‎جاوید مائیکل وزیربلدیات کے احکامات کو ڈال کر یتیموںاور بیواؤں کے پلاٹس ہڑپ کرنے کے ماہر تصورکیے جاتے ہیں

‏‎ اب جاوید مائیکل کو بڑے پلاٹوں کو ہڑپ کرکے رشتے داروں کو نوازنے کا نیا ٹاسک اے ڈی نارتھ کراچی نے لیٹر نکال دیا

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک)ادارہ ترقیات کراچی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ کراچی خودساختہ وزیر بلدیات بن گئے، ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کے باوجود محمد جاوید عرف مائیکل کو نارتھ کراچی کے بڑے پلاٹوں کا چارج بھی حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں خودساختہ طور پر وزیر بلدیات کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر سینئر کلرک محمد جاوید عرف مائیکل مبینہ طور پر یتیموں اور بیواؤں کے پلاٹوں کو ہڑپ کرکے اپنے رشتے داروں کے نام پر ٹرانسفر کرنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اب ان کو بڑے پلاٹوں کو ہڑپ کرکے رشتے داروں کو نوازنے کا نیا ٹاسک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ کراچی نے لیٹر نکال دیا، حیران کن طور پر جنوری 2024 کو محمد جاوید کو گریڈ 16 میں ترقی دے دی گئی تھی جبکہ نومبر 2024 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ کراچی نے لیٹر نمبر KDA/AD/LM/NKT/2024/334/L تاریخ:20-11-24 جس میں جاوید مائیکل کا گریڈ 14 لکھا ہوا ہے یاد رہے کہ قومی اخبار میں محمد جاوید مائیکل کے مبینہ طور پر مجرمانہ کارناموں کی نشان دہی کی گئی تھی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے انکوائری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی دیکھنا یہ ہے کہ ان کے خلاف کوئی کاروائی ہوگی بھی یا سسٹم کی جیت ہوگی؟

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*