کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث آج بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس سے زائد کمی ریکلارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 400 پر آگیا۔
کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکسں 4795 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 274 پر بند ہوا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کریکشن آرہی ہے، جلدی ریکوری بھی ہوجائے گی۔