
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر کے بارے میں چھپانے کے بجائے سالِ پیدائش بتا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ڈراما ‘ہمسفر’ اور فلم ‘دی لیجنڈز آف مولا جٹ’ کے سبب مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینز اور دلچسپ باتوں کی وجہ سے بھی فینز کی ایک بڑی تعداد کو خود سے جوڑے ہوئے ہیں۔
ماہرہ خان اکثر و بیشتر اپنے بچپن کے قصے سناتی ہیں جن میں کبھی انکی نادانی تو کبھی انکی ہوشیاری کی یادیں ہوتی ہیں۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھیں۔
’میں ہوں کراچی‘ کے خصوصی سیشن میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی سے اپنی محبت کے بارے میں بتایا۔
بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان، سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سینئر اداکار فردوس جمال کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھیں۔
جہاں اس ایونٹ میں ماہرہ خان کی باتوں کی متعدد ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں وہیں ایک اور ویڈیو بھی زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی عمر کے بارے میں بات کرتی دکھیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میری پیدا ہوئی تھی کراچی میں، 21 دسمبر 1984 میں، اب آپ لگائیں اندازہ’۔
ماہرہ خان نے اس کے بعد اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ ‘میں 39 سال کی ہوچکی ہوں ماشاء اللہ سے’۔
جہاں متعدد فینز ماہرہ خان کی جانب سے اپنی عمر نہ چھپانا پسند کیا جارہا ہے وہیں متعدد کا کہنا ہے کہ ‘ماہرہ نے اپنی عمر چھوٹی کر کے بتائی ہے’۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور پھر امریکہ کے سینٹا مونیکا کالج میں داخلہ لیا۔ اگرچہ انہوں نے ہمیشہ اداکاری کا خواب دیکھا، مگر امریکہ میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ہی انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
ماہرہ خان کی اداکاری کا آغاز 2006 میں ہوا، مگر ان کے حصے میں بڑی کامیابی ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ میں خرد کا کردار ادا کرنے کی صورت میں آئی۔ فواد خان کے ساتھ ان کی جوڑی نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، اور یہ ڈرامہ آج بھی یادگار سمجھا جاتا ہے۔
ماہرہ نے اپنی فلمی کریئر کا آغاز شعیب منصور کی فلم ‘بول’ سے کیا جس نے ایک بار پھر ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ اس کے بعد وہ مختلف فلموں میں نظر آئیں، جیسے ’ورنہ‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ جن میں ان کی پرفارمنس نے پاکستانی سینما میں ایک نئی روح پھونکی۔
ماہرہ خان نے بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر ان کے فینز کی تعداد میں اضافہ کیا۔
