مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت سے بات چیت کرتے ہیں، ترجمان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت سے بات چیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔