دانیال افضل خان کا ثناء جاوید سے متعلق کیا کہنا ہے ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانیال ظفر خان کی جانب سے متنازع اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کی گئی ہے۔

ثناء جاوید کے منفی اور تضحیک آمیز رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والا بھونچال تا حال تھما نہیں ہے، اس موضوع پر اب مختلف اداکاروں کے ساتھ انٹرویوز میں بھی بات کی جا رہی ہے۔دانیال ظفر خان کی جانب سے حالیہ انٹرویو کے دوران ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا۔

میزبان کا دانیال ظفر خان سے پوچھنا تھا کہ ثناء جاوید کے ساتھ آپ کے کافی سارے سین ہیں، کیسا تجربہ رہا ؟جس کے جواب میں دانیال ظفر خان کا کہنا تھا کہ ’ثناء جاوید کے ساتھ اُن کے زیادہ سین نہیں ہیں، مگر اُن کا ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ٹھیک رہا تھا، ثناء نے اُن کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بد تمیزی نہیں کی۔‘

دانیال ظفر خان کا کہنا تھا کہ اُن کے کچھ برے تجربات ہوئے تھے جو وہ ہو سکتا ہے کہ آف کیمرہ بتائیں مگر آن کیمرہ وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ میں ثناء جاوید اور دانیال ظفر خان کو ایک ساتھ ڈرامے میں دیکھا جا سکتا ہے۔دانیال ظفر خان کو ایک ساتھ ڈرامے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ثنا جاوید نے منال سلیم کو میک اپ روم سے نکالنے کا کہا تھا: چشم دید گواہ کا انکشاف

ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے والے متعدد نامور فنکاروں فیروز خان، بلال عباس اور زاہد احمد کی جانب سے تا حال ثناء جاوید کے منفی رویئے پر بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور ماڈلز، اداکاراؤں، کلوتھنگ برانڈز، میک اپ آرٹسٹس کی جانب سے ثناء کے برے رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر بات کی جا چکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*