وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا مشن آخری مرحلے میں داخل، اپوزیشن قائدین کا اجلاس طلب

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی سرگرمیاں عروج پر پہنچنے لگیں ہیں جس کو حتمی شکل دینے کے لئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو کہ شہبازشریف کی رہائشگاہ پر دوپہر 2 بجے ہوگا۔

اجلاس میں لانگ مارچ، دھرنا اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے نمبر گیم پر مشاورت کی جائے گی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن بھی شرکت کریں گے جبکہ مریم نواز، اختر مینگل اور ایمل ولی سمیت امیر حیدر ہوتی بھی شریک ہونگے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ہے ۔

اپوزیشن اس تحریک کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہیں بلکہ وہ عوام جلسوں میں شرکت کر قوم کا خود پر اعتماد بحال کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعطم کی اپنے اتحادیوں سمیت پارٹی اراکین اور سے ملاقاتیں و مشاورتیں جاری ہیں جبکہ انہوں نے اس معاملے کو ہر طرح سے جانچنے اور اس پر نظر ثانی کرنے کا بھی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اسمبلی ہال میں ہی ہوگا کیونکہ قومی اسمبلی کی تزیئن و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے

21 کو اجلاس کی صورت میں خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، 22 تا 24 تک یوم پاکستان اور او آئی سی کانفرنس کی تعطیل ہوگی جس کے بعد 25 یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا دو یا تین دن بحث اور پھر ووٹنگ ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*