اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر، انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ قائم کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 3 ہزار 195 پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صبح سے اب تک کے کاروباری دوران، انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 195 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر، انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے آج کے مثبت آغاز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*