مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت سے جلد نجات پانے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد اراکین اپوزیشن کےساتھ ہیں اور اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقتدار چھوڑنے والے پی ٹی آئی اراکین پارٹی کی طرف سے ہر سزا کے لیے تیار ہیں، یہ اپنی سیاست اور کرسی داو پر لگاکر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین نے محسوس کیا کہ عمران خان درست حکومت نہیں چلاسکتے، گزشتہ روز پی ٹی آئی اراکین کے بیانات سب کے سامنے تھے، کسی ایم این اے نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی اور اگر کسی ایک رکن نے بھی رقم لی ہو تو وہ سامنے آکر بتادیں۔