آپریشنل مسائل: مختلف پروازیں تاخیر کا شکار

آپریشنل مسائل کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، پرواز 7 بجے روانہ ہونی تھی جو اب 10 بجے روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز 301 بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 دوپہر 1 بجے روانہ ہو گی۔

کراچی سے لاہور کی پروازوں پی کے 304 اور 306 میں بھی 2، 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے نجف، دبئی، العین اور جدہ کے لیے بھی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*