کراچی, دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے زیر انتظام 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نمائش کا افتتاح کرینگے، ہر دو سال بعد ہونیوالے اس 12ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار میں پاکستان اور دوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات، ٹیکنالوجی کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بین الاقوامی دفاعی نمائش میں دنیا کے55 ملکوں سے 550 سے زائد نمائش کنندگان اسٹالز لگائینگے، ترکیہ اور چین بھاری موجودگی کیساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

ایران، اٹلی، برطانیہ پہلی بار نمائش میں شریک ہونیوالوں میں شامل ہیں ڈیپو کے زیر انتظام دفاعی نمائش 19 سے 22 نومبر جاری رہے گی۔ 

آئیڈیاز 2024میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شامل ہونگے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*