عوام ساڑھے تین سال سے منظم عمران مافیا کا سامنا کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

فواد چوہدری کی ٹوئیٹ پر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک اورعوام ساڑھے تین سال سے منظم عمران مافیا کا سامنا کررہی ہے جس کی تصدیق ٹرانسپیرنس انٹرنیشنل نے کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے سماجی ویب سائٹ پراپنی ٹوئیٹ میں ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ کمال ڈھٹائی اوربےشرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلےجا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئیٹ میں جواب دیتے ہوئے مخاطب کیا کہ فواد صاحب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل عمران صاحب کو چوراِس لیے کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اورلوٹ مارجاری ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل واضح طور پہ یہ کہہ رہی ہے کہ حکومتی اورسرکاری معاملات میں ہرطرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ فواد چودھری صاحب! عمران صاحب سے پوچھ لیں یا اُن کے ہی ماضی میں دیے ہوئے بھاشن غورسے سُن لیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کون سی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے۔آپ کے آٹا چینی دوائی بجلی  گیس ایل این جی، کووڈ فنڈ میں چوری کے تمام قصے اس رپورٹ میں جوڑے گئے ہیں۔

انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اِس لیے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی سب چوری کیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اِس لیے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اورعمران خان کے مافیا نےعوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کے لگائے گئے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن خود عالمی سرٹیفائیڈ چورنکلے۔ چوری پکڑی گئی ہے، ٹویٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا اپنی ٹوئیٹ میں مذید کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کو چُلّو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*