کوئٹہ میں تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند، صوبے میں سکیورٹی بڑھادی گئی

وزیر تعلیم بلوچستان نےکوئٹہ کے تمام اسکولوں کو 2 روزکے لیے بندکرنےکا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کے مطابق جمعرات اور جمعہ کوکوئٹہ کے تمام اسکول ناگزیر وجوہات پر بند رہیں گے۔

دوسری جانب  بلوچستان یونیورسٹی کو بھی  2 روز کے لیے بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو  بھیجےگئے مراسلے میں ہدایت کی ہےکہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات  پر نظرثانی کرکے اسے مزید بہتر کیا جائے، پبلک مقامات، تعلیمی اداروں اور  تجارتی مراکز  میں فول  پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ احکامات صوبے میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر دیےگئے ہیں۔

ریلوے پولیس نے بھی  بلوچستان کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

 ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ریلوے اسٹیشنز آنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جائےگی۔

ریلوے پولیس کے مطابق  ریلوے اسٹیشنز کی سکیورٹی حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث بڑھائی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*