تحریک انصاف کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں: سینئر تجزیہ کار

سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بغیر قومی حکومت کا قیام ممکن نہیں ہو گا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ اگر مستقبل میں اپوزیشن حکومت بناتی ہے تو کیا مائنس عمران خان فارمولا چل سکتا ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئےسینئر تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، حسن نثار، سہیل وڑائچ اور محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں ہے، ملک کو قومی اتفاق رائے سے ہی چلایا جاسکتا ہے، عمران خان کے بعد کوئی حکومت پانچ سال بھی پورے نہیں کرے گی، شہباز شریف کی قومی حکومت کی سوچ کے پیچھے مسائل کے حل میں ناکامی کی ذمہ داری سے بچنا ہے۔

شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ یا اس کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں ہے، بڑی جماعتوں کی سوچ میں اتنا فرق ہے کہ وہ مل کر حکومت نہیں کرسکتیں، 2008 میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر مشتمل مخلوط حکومت بنی تھی لیکن کچھ ہی عرصہ میں ن لیگ حکومت سے باہر آگئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو مائنس کر دیں اس کے بعد بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ زیادہ دیر ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، ن لیگ کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہٹانے کے بعد دو مہینے بھی حکومت چلالی اور بجٹ پیش کردیا تو سمجھ لیں ہمارا کام خراب ہوگیا۔

سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ قومی حکومت ہمیشہ قومی بحرانوں میں قائم ہوتی ہے، قومی حکومت کا مقصد ہوتا ہے کہ تمام قوتیں مل کر ملک چلائیں، قومی حکومت میں عمران خا ن نہ ہوں لیکن پی ٹی آئی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی میں قومی حکومت کے حامی لوگ اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں، ملک کو قومی اتفاق رائے سے ہی چلایا جا سکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*