جنوبی وزیرستان: فائرنگ کا تبادلہ، 5 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللّٰہ شامل ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک گلاب زمان شہید کی عمر 30 سال تھی ان کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ شہید نے 9 سال تک وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔

لانس نائیک حبیب اللّٰہ شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔ 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللّٰہ شہید نے 7 سال تک پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑی۔

ضلع کرک کے رہائشی لانس نائیک مزمل محمود شہید کی عمر 37 سال تھی، انہوں نے7 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*