ٹرمپ صدر منتخب، ’دی سمپسنز‘ کی 24 برس قبل کی پیشگوئی غلط ثابت

کملا ہیرس سے متعلق ’دی سمپسنز‘ کی 24 برس قبل کی گئی پیش گوئی غلط ثابت ہو گئی۔

امریکی صدارتی انتخابات 2024ء کے دوران انتخابی نتائج سے متعلق مختلف پیش گوئیوں سمیت اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کی 20 برس قبل کی گئی پیش گوئی سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز رہی۔

سوشل میڈیا پر ’دی سمپسنز‘ کی 24 برس قبل کی گئی پیش گوئی ایک بار پھر گردش ہونے لگی۔

ٹرمپ صدر منتخب، ’دی سمپسنز‘ کی 24 برس قبل کی پیشگوئی غلط ثابت

خیال رہے کہ مارچ 2000ء میں ’دی سمپسنز‘ کی 11 ویں سیریز کی 17 ویں قسط بارٹ ٹو دی فیوچر میں لیزا نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

اس قسط میں دی سمپسنز کے کردار لیزا نے کملا ہیرس کی طرح پینٹ سوٹ اور موتیوں کی مالا زیب تن کی ہوئی تھی اور پریس کانفرنس میں اس نے خود کو پہلی امریکی خاتون صدر کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

اس کے پیشِ نظر صارفین یہ توقع کر رہے تھے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس امریکا کی 47 ویں صدر منتخب ہوں گی، تاہم اب یہ پیش گوئی غلط ثابت ہو گئی ہے۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 ووٹ حاصل کر کے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*