ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 2731 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.17 ڈالرز کم ہوکر 70.82 ڈالرز ہوگئی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاؤ جونز 1114 پوائنٹس کے اضافے سے 46495 ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں اور اب وہ دوسری مرتبہ عہدۂ صدارت پر فائز ہوں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*