حلقہ PS-127 کے پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی منتخب ایم پی اے (فارم 45) عرفان محبوب جیلانی کا کے-الیکٹرک کی زیادتیوں اور پانی کی عدم فراہمی پر شدید ردعمل

پریس ریلیز

کراچی (31 اکتوبر 2024): حلقہ PS-127 لیاقت آباد اور ناظم آباد گلبہار کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے حقیقی منتخب ایم پی اے عرفان محبوب جیلانی نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی بدمعاشی کو اب ختم کرنا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے۔

عرفان محبوب جیلانی نے کہا کہ لیاقت آباد اور ناظم آباد گلبہار میں 12 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، اور حلقے کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ کئی دنوں سے پانی کی فراہمی بھی بند ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

عرفان محبوب جیلانی نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کے-الیکٹرک کی عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

عرفان محبوب جیلانی نے ساتھ ساتھ عوام کے مینڈیٹ چوری ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کا اصل مینڈیٹ چھین لیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پی ایس 127 کے عوام نے عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار کو بھاری تعداد میں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور میں ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کروں گا۔

عرفان محبوب جیلانی نے عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناحق سزا پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا اور ان کی بے گناہی ثابت کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*