کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبرز کیسے حاصل کیے؟ ایف آئی اے نے سبزی فروش کی پوزیشن ہولڈر بیٹی کو طلب کرلیا۔طالبہ علیزہ کا کہنا ہے کہ انکو بہت ذہنی اذیت ہوئی جب واٹس ایپ کے ذریعے ایف آئی اے کا نوٹس ملا, محنت کا صلہ یہ ملا ہے کہ ہمیں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر یہ بتانا پڑیگا کہ اتنے نمبر کیسے حاصل کیے, تفصیلات کے مطابق رواں سال میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے کیس کی سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے 26 اکتوبر کو فیصلہ دیا کہ چار ہفتوں میں دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے عدالت نے میرٹ لسٹ شائع کرنے سے بھی روک دیا۔ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلٰی سندھ انسپیکشن ٹیم کی چئر پرسن ڈاکٹر شیریں ناریجو, ایف آئی اے شعبہ سائبر کرائم کے ڈائریکٹر, سیکریٹری اوقاف مرید راہیموں پر مشتمل کمیٹی کو 15 دن میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 97 فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ علیزہ محمد سلیم سمیت دیگر طلباء و طالبات کو یکم نومبر دوپہر 12 بجے پیشی کا نوٹس جاری کیا ہے, نوٹس میں لکھا ہے کہ آپ نے ایم ڈی کیٹ میں ا200 میں سے 194 نمبر حاصل کیے ہیں عملی طور پر کسی بھی طالبعلم کے لیے اتنے زیادہ نمبرز حاصل کرنا ممکن نہیں ہے, نوٹس کے مطابق شبہات ہیں کہ طلبا پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں, ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔
نوٹس کے معاملے پر نمائندہ قومی اخبار نے جب طالبہ علیزہ سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ انھیں بذریعہ واٹس ایپ نوٹس ملا ہے انھیں پیش ہونے کے لیے کال بھی کی گئی جس سے وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں, طالبہ کے مطابق انھوں نے انٹرمیڈیٹ میں بھی 97 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں علیزہ کا تعلق سانگھڑ سے ہے اور انھوں نے نوابشاہ تعلیمی بورڈ سے انٹرکا امتحان پاس کیا ہے۔ جبکہ طالبہ کے مطابق انکے والد سبزی فروش ہیں۔ اس نوٹس کے بعد تمام گھر والے بیحد پریشان ہیں اور ہمیں سانگھڑ سے کراچی پیشی کے لیے آنا پڑیگا , طالبہ کا کہنا ہے کہ اداروں نے ہماری کارکردگی سراہنے کی بجائے ہمیں ہراساں کیا ہے, ہم ضرور پیش ہونگے اور ہمیں میرٹ پر یقین ہے۔
جناب یہاں پیپلز پارٹی ہو یا نون لیگ ہو یہ کسی کو نہیں مانتے صرف اپنے علاوہ یہ کسی کو اگے نہیں پڑھنے دیتے پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ یہ ان لوگوں کو جوتیاں چٹوا دیں بس دعا کرو کہ اس ملک کی ان بغیرتوں سے جان چھوٹے اور ہم سب کی بھی جان چھوٹے امین ثم امین یا رب العالمین