پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ساتھی گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے کی گئی تنقید کا دلچسپ جواب دے دیا۔
سارہ رضا خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ کے بارے میں کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو پھر آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں رہیں گی۔
آئمہ بیگ نے سارہ رضا خان کی اس تنقید کے جواب میں اپنی انسٹا اسٹوی پر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو کلپس ری شیئر کرنا شروع کر دیے۔
اُنہوں نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ نے جس کو جو ہنر دیا ہے ہمیں قبول ہے، ویسے کوئی بتائے یہ آنٹی کون ہیں؟ بلکہ رہنے دیں کوئی بات نہیں، مجھے ابھی اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
آئمہ بیگ نے انسٹا اسٹوری پر گانا گاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بغیر کسی میوزک کے اپنا مشہور گانا ’بازی‘ گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
اُنہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے؟
اُنہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے؟
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016ء میں کیا تھا اور بہت مختصر عرصے میں ہی وہ ملک کے سب سے مشہور پلے بیک گلوکاروں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔
گلوکارہ اپنی شاندار گلوکاری پر اب تک بہت سے ایوارڈز بھی اپنے نام کر چُکی ہیں جن میں تمغۂ فخرِ امتیاز بھی شامل ہے۔