اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر ہے کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹیل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا ۔
وزارت ہا ؤسنگ نے رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فار مولا منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا ۔
فنا نس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی۔
گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے، گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75فی صد اضافہ جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کی سیلنگ میں50فی صد اضافہ تجویز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تجویز ہے کہ گریڈ ایک اور دو کے اسلام آ باد کے ملازمین کیلئے ماہانہ سیلنگ 14058روپے اور دیگر شہروں کیلئے 13182روپے تجویز کیا گیا ۔
گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کیلئے اسلام آ باد کی سیلنگ 21960روپے اور دیگر شہروں کیلئے 19308روپے تجویز کی گئی ۔
گریڈ سات سے دس کیلئے اسلام آ باد کی سیلنگ 28705روپے اور دیگر شہروں کیلئے25693روپے تجویز کی گئی ہے۔
گریڈ گیارہ سے تیرہ تک کیلئے اسلام آ باد کی سلینگ 43302روپے اور دیگر شہروںکیلئے 37558رو پے‘ گریڈ چودہ سے سولہ تک کیلئے اسلام آباد کی سیلنگ 54399روپے جبکہ دیگر شہروں کیلئے 477884 روپے تجویز کی گئی ہے۔ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کیلئے اسلام آ باد کی سیلنگ 61720روپے اور دیگر شہروں کیلئے 53847روپے تجویز کی گئی ہے۔