اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی، 87000  پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

کے ایس ای 100 انڈیکس 87194 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں 378 پوائنٹس کی تیزی سے آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں  مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ہوا اور 474 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر 86940 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 86807 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا۔

بدھ کے روز مارکیٹ کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 727 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 87000 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرتے ہوئے 87194 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*