قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور ایئر پورٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی طرف توجہ دلادی۔
سابق کرکٹر نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے ہجوم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ماسک اور سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔
محمد حفیظ نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’لاہور ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز کے مناظر دیکھیں، یہاں کوئی کورونا ایس او پی نہیں ہے۔‘
انہوں نے لاہور ایئرپورٹ ایوی ایشن اتھارٹی پر طنز بھی کیا۔