مہنگائی مزید کم ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آگیا: مرکزی بینک

کراچی: مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے اور جاری کھاتے کا خسارہ مزید کم ہو کر 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی نسبت 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر جون 2024 میں 12.6 فیصد پر آگئی ہے جب کہ  کم بچتوں کے حالات میں پست سرمایہ کاری، ناسازگار کاروباری ماحول، تحقیق و ترقی کا فقدان اور کم پیداواریت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات معاشی ترقی کی ممکنہ صلاحیت کو محدود کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کلی معاشی حالات میں بہتری آئی جسے استحکام کی پالیسیوں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیش رفت، بے یقینی میں کمی اور سازگار عالمی معاشی حالات سے تقویت ملی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی سال کے دوران قدرے بہتر معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں زراعت کی بدولت معتدل بحالی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ توقع ہے ملک کے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “مہنگائی مزید کم ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13سال کی کم ترین سطح پر آگیا: مرکزی بینک

  1. یہ کون اندھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے بغیر تو کہاں بہتر ہو رہی ہے مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح پہ قرض ملک کی بلند ترین سطح پہ سود بلند سطح پہ نہ جانے کن کمینوں کو مہنگائی میں کمی نظر ارہی ہے مردار جھوٹ کیسے صفائی سے بولتے ہیں بے غیرت شرم تو ان کی ان کو اتی ہی نہیں بے غیرتوں کو ہر وقت جھوٹ ہر وقت جھوٹ ہر وقت جھوٹ جھوٹ کی پیدائش ہے جھوٹ کی بنیاد ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*