سانحۂ کارساز: بلاول بھٹو آج جلسے سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی آج 18 اکتوبر کو سانحۂ کارساز پر شہداء کی یاد میں جلسہ منعقد کرے گی۔

حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس گراؤنڈ میں جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس المناک دن 180 بہادر جیالوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کے شواہد مٹا دیے گئے، یہی کام 27 دسمبر کے واقعے پر بھی ہوا، 27 دسمبر کے سانحے میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن عدالت نے ملزمان کو رہا کر دیا۔

یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 17 برس بیت گئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “سانحۂ کارساز: بلاول بھٹو آج جلسے سے خطاب کریں گے

  1. یہ بے غیرت اپنی ماں کے نقش قدم پہ چلنے کے بجائے اپنے باپ کے نقش قدم پہ چل رہا ہے اور اج تک یہ اپنی ماں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکا جو اس کو پتہ ہے کہ ااور انسان کی ماں کا قاتل اس کا باپ ہے زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*