سوشل میڈیا زندگیوں پر بہت ہی زیادہ اثر انداز ہونے لگا ہے،31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے پریشان ہوگئے۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے پریشان ہوگئے ہیں۔
سروے میں 38 فیصد نے زندگی پر سوشل میڈیا سے پڑنے والے اثرات سے انکار کیا اور کہا کہ ان کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔
سوشل میڈیا کے زندگیوں میں بڑھتے عمل دخل سے پریشان پاکستانیوں کی شرح 39 ممالک کی مجموعی آراء سے کم ہے۔
عالمی سطح پر 50 فیصد نے سوشل میڈیا کے زندگیوں پر حاوی ہونے کا کہا جبکہ مشرق وسطیٰ میں 57 فیصد افراد سوشل میڈیا کے زندگیوں میں بڑھتے عمل دخل سے پریشان نظر آئے ۔