کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب سے کچھ دیر بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کپتان پیٹ کمنز ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آرہی ہے، کوشش ہو گی کہ اچھا اسکور کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ کراچی ٹیسٹ کے لیے پلنگ الیون کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

جس میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان، فہیم اشرف، حسن علی اور اظہر علی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سوئپسن آج اپنا ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں ڈرا ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچز کا ٹریفک روٹ پلان

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آج سے 16 مارچ تک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچز کا روٹ پلان جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پاسز کے ساتھ آنے والے شائقین کرکٹ گاڑیاں حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے جبکہ حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے روٹ کے مطابق حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم جانے والی اور ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک عوام کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ سےحسن اسکوائر جانے والی سڑک کھلی رہے گی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سےحسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

ہیوی ٹریفک کے لیے پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈم روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے پاک آسٹریلیا میچز کے لیے بنائے گئے روٹ کے مطابق ڈالمیاسے نیوٹاؤن کی سڑک پربھی ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*