مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو بھی آمد کی اجازت

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دے دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ اجازت نامے اور ریاض الجنۃ مسجد نبوی ﷺ میں نماز کے اجازت نامے کم از کم پانچ سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے۔

علاوہ ازیں کورونا پابندیاں اٹھنے کے بعد مسجد الحرام میں پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں نمازیوں نے بغیر کسی سماجی فاصلے کے شرکت کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*