کراچی: نیٹی جیٹی پل کے قریب حادثہ، باپ اور دو بیٹے جاں بحق

کراچی: نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں، جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تینوں باپ بیٹےکیماڑی کے رہائشی تھے، آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس گھر جا رہے تھےکہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ موٹرسائیکل اور ٹریلر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*