کے ایم سی کے مبینہ ملازمین شہریوں کو اغوا کرنے کیلیے وارڈن کی موبائل وین استعمال کرتے ہیں
شہریوں کو اغوء کرکے سٹی وارڈن کیمپ آفس میں لیجا یا جاتا ہے, ، بھاری تاوان کی وصولی ہوتی ہے
ٹریول ایجنسی کے مالک امتیاز شیخ کے بھتیجے محمد عاشر کو اغوا کرکے 10لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا
سٹی وارڈن کے مبینہ ملازمین حساس اداروں کانام بھی استعمال کرکے انکو بدنام کرنے لگے, ذرائع
کراچی (رپورٹ: کامران شیخ) کراچی میں پولیس اور کاونٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ کے بعد سٹی وارڈن بھی اغوائ برائے تاوان میں ملوث نکلے۔۔۔سوک سینٹر کے قریب قائم سٹی وارڈن کے کیمپ آفس میں شہریوں کو اغوائکرکے بھاری تاوان وصولی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ منصور نامی ملزم اپنے نام کے ساتھ کرنل لگاتا اور اداروں کانام بھی استعمال کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کی کاروائی میں سٹی وارڈن کی موبائل وین کا استعمال کرکے شہریوں کو وارڈن کے سوک سینٹر میں قائم کیمپ آفس میں لیجا کر حبس بیجا میں رکھنے اور پھر بھاری رقم وصول کرکے چھوڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے, ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سٹی وارڈنز کے چند ملازمین اس غیر قانونی اقدامات میں ملوث پائے گئے ہیں ,محمد امتیاز شیخ ولد محمد ابراہیم شیخ نامی شخص کی جانب سے ضلع ساوتھ گذری تھانے میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے مقدمے کے متن کے مطابق "میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں میری ہل ٹاپ التمش اسپتال کے پاس برلن کے نام سے ٹریول ایجنسی ہے , مورخہ 4 اگست کو میں اپنے گھر پر موجود تھا کہ میرے ملازم پرویز نے گھر پر آکر مجھے بتایا کہ ساڑھے 6 بجے ایک ویگو گاڑی جس میں 2 سے 3 اشخاص سادہ لباس دفتر میں آئے اور آپ کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے بتایا کہ آپ دفتر میں موجود نہیں ہیں جس پر وہ دفتر کے باہر موجود عاشر ولد ندیم شیخ کو ہمراہ لے گئے اور 6 اگست کو موبائل فون نمبر سے کال آئی کہ میں کرنل منصور بات کررہاہوں آپ کا بھتیجا کہاں ہے مجھے معلوم ہے آپ 25 لاکھ کا انتظام کریں میں آپکے بھتیجے کو چھڑوادونگا جس پر میں نے کہا کہ میں اتنے پیسے نہیں دے سکتا 10 لاکھ روپے تک دے سکتا ہوں جس پر میں نے 10 لاکھ روپے مورخہ 15 اگست کو انکے اکاونٹ نمبر بنام شاہ ایسوسی ایشن میزان بینک میں اپنے اکاونٹ بنام محند وسیم ولد ظہور احمد کے اکاونٹ نمبر سے ٹرانسفر کروائے جس کے بعد ایک فون نمبر سے کال آئی اور کرنل منصور نے بتایا کہ آپکے بھتیجے کو چھوڑ دیا ہے جس پر مورخہ 16 اگست کو عاشر اپنے گھر پہنچ گیا میرا دعوٰی ہے کہ 2 سے 3 اشخاص اسم و سکونت نامعلوم پر میرے بھتیجے عاشر ولد ندیم شیخ کو اغوائ کرکے لے جانے اور کرنل منصور کا مجھ سے 6 لاکھ روپے بطور تاوان وصول کرنے کا ہے”ذرائع کے مطابق منصور نامی شخص مبینہ طور پر سٹی وارڈن کا ملازم ہیجو اپنے نام کے ساتھ کرنل لگاتا اور حساس اداروں کانام استعمال کرتا ہے جبکہ اسکے ہمراہ دیگر چند مبینہ سٹی وارڈن کے ملازمین بھی شامل ہیں جو اس قسم کی وارداتیں کررہے ہیں جبکہ یہ ملزمان حساس اداروں کانام استعمال کرکے اداروں کو بدنام کرنے میں بھی ملوث ہیں,ذرائع کے مطابق گذری تھانے میں مقدمے کے اندراج کے بعد منصور نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل کی گئی اور ملزم اے وی سی سی گارڈن کی تحویل میں ہے , اس مقدمے کے مدعی محمد امتیاز شیخ سے نمائندہ قومی اخبار نے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ ملزم منصور ضمانت پر رہا ہوچکا ہے جبکہ انکے بھتیجے کے اغوائ اور تاوان وصولی کا معاملہ حل ہوچکا ہے