دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر مکالمہ وائرل
پاکستان شوبز کے مشہور ادا کار، پروڈیوسر ، میزبان اور گیم شو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فہد مصطفیٰ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اگلے پروجیکٹ کا اشارہ دے دیا۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کے ایک گانے کا کلپ شیئر کیا ہے۔
کلپ میں فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا ہےکہ “ پھر کچھ ایسا ہو جائے؟“ اور ساتھ ہی آنکھ مارنے والے ایموجی بھی پوسٹ کی۔
ماہرہ خان نے بھی اس پوسٹ کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ“ کسی ڈرامے میں گانا؟ یا کسی فلم میں ڈرامہ؟ یا پھر دونوں؟ مِس یو’۔
واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی جوڑی نے2022ء میں نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم ”قائد اعظم زندہ باد“ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم میں فہد مصطفیٰ نے گلاب نامی پولیس آفیسر کا کردارادا کیا تھا، جبکہ ماہرہ خان جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی چنچل ہیروئن کے روپ میں سامنے آئی تھیں۔
اداکارہ کو دوسری شادی کا خیال کیسے آیا؟
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ماہرہ خان نے اپنی شادی کیلئے سب سے بڑی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان پاکستانی اداکار ہارون شاہد کے ہمراہ موجود ہیں جو قریبی رکھے لیپ ٹاپ پر مداحوں کی جانب سے ممکنہ لائیو سیشن پر مختلف سوال کے جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔
اسی دوران ایک صارف کی جانب سے ماہرہ کیلئے سوال آتا ہے کہ ’آپ کس قسم کی شادی کرنا پسند کریں گی؟’
اس سوال کے ساتھ ہی آپشن بھی دیے جاتے ہیں جن میں سے ایک یہ تھا کہ ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ اٹلی میں یا پھر ایک بڑی اور عالیشان شادی کی تقریب جو لاہور، اسلام آباد ، کراچی میں ہو یا پھر ایک ایسی تقریب جس میں نہایت ہی قریبی اور خاص لوگو کو بلایا جائے؟’
سوال کے اختتام پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی ہے، میں جہاں بھی جا کر کرنا چاہوں میری مرضی’۔
بعدازاں اداکارہ نے اپنے دل کی بات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب کبھی بھی میری شادی ہوگی میں ڈیسٹینیشن ویڈنگ کا انتخاب کرونگی’، جس پر ساتھی اداکار ہارون نے مذاق میں اسے کم پیسوں والی شادی کہہ ڈالا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے کہے گئے الفاظ کو سچ ثابت کرتے ہوئے حال ہی میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج مین منسلک ہونے کیلئے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ڈیسٹینیشن ویڈنگ کا ہی انتخاب کیا۔